Qaide Azam aur ladki ki story

💐قائدِ اعظم کی ذہانت کا دلچسپ واقعہ💐

قائد اعظم کی ذہانت کی ہر
کوئی ویسے ہی داد نہیں دیتا۔
آ پ واقعی بہت ذہین اور سمجھدار انسان تھے ۔۔
ایک دفعہ قائداعظم بزریعہ ٹرین سفرِ پہ جا رہے تھے ،
اکثر دوران سفر اپنے لیے دو سیٹیں مخصوص کرایا کرتے تھے۔
ایک مرتبہ کسی نے ان سے وجہ دریافت کی تو جواب میں انھوں نے یہ واقعہ سنایا ’’
میں پہلے ایک ہی سیٹ مخصوص کراتا تھا۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے، میں لکھنٔو سے بمبئی جا رہا تھا۔ کسی چھوٹے سے اسٹیشن پر ریل رکی تو ایک اینگلو انڈین لڑکی میرے ڈبے میں آکر میرے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گئی۔ چونکہ میں نے ایک ہی سیٹ مخصوص کرائی تھی، اس لیے خاموش رہا.
ریل نے رفتار پکڑی تو اچانک وہ لڑکی بولی ’’
تمھارے پاس جو کچھ ہے فوراً میرے حوالے کردو، ورنہ میں ابھی زنجیر کھینچ کر لوگوں سے کہوں گی کہ یہ شخص مجھے چھیڑ رہا ہے۔‘‘
میں نے کاغذات سے سر ہی نہیں اٹھایا۔
اُس نے پھر اپنی بات دہرائی۔ میں پھر خاموش رہا۔ آخر تنگ
آ کر اُس نے مجھے جھنجھوڑا تو میں نے سر اٹھایا اور اشارے سے کہا ’’
میں بہرہ ہوں، مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا۔ جو کچھ کہنا ہے، لکھ کر دو۔‘‘
اُس نے اپنا مدعا کاغذ پر لکھ کر میرے حوالے کر دیا۔میں نے فوراً زنجیر کھینچ دی اور اسے مع تحریر ریلوے حکام کے حوالے کردیا۔
اس دن کے بعد سے میں ہمیشہ دو سیٹیں مخصوص کراتا ہوں۔‘‘😀👍👍💞💞
واہ زبردست کس قدر ذہانت کا مظاہرہ کیا ۔۔ ما شاءاللہ سبحان اللّٰہ العظیم
اللّٰہ پاک آ پکی قبر پر رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏻🤲🏻

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *